06 اکتوبر 2022 / میڈیا سیل / ایم ڈی/ سی ای او / کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
پریس ریلیز:-
کراچی:- ( ) سی ای او واٹر بورڈ کا مضر صحت پانی فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن
مضر صحت پانی کی روک تھام کے لیئے سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے آئی جی سندھ پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھ دیا
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کراچی میں ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی کی فراہمی کا معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو شہر میں مضر صحت پانی کی روک تھام کے لیئے خط لکھ دیا، جاری خط میں سی ای او واٹر بورڈ نے آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ مضر صحت پانی فروخت کرنے والی مافیا کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے، انکا کہنا تھا کہ پانی مافیہ کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، خط کے مطابق مضر صحت پانی حب کے علاقے ساکران سے ٹینکروں میں لاکر شہر میں فروخت کیا جارہا ہے، مضر صحت پانی سے بھرے ٹینکرز منگھو پیر، موچکو اور معمار تھانے کی حدود سے شہر میں داخل ہوتے ہیں جبکہ دھابیجی اور گھارو ضلع ٹھٹہ سے بھی کراچی میں ٹینکرز کے ذریعے آلودہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے اور ٹینکرز مافیا ساکران سے غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے ذریعے جوہڑوں اور زیر زمین مضر صحت پانی شہر میں فروخت کر رہی ہے، اس کے علاؤہ انتہائی مضر صحت پانی کے ٹینکرز شہر کی سڑکوں پر باآسانی فروخت ہو رہے ہیں، اور پانی مافیا موجودہ حالات اور پانی کی قلت کا شکار علاقوں میں غیر محفوظ پانی فروخت کر رہی ہے، سی ای او واٹر کا کہنا تھا کہ کراچی میں مضر صحت پانی فروخت کرنے سے بزرگ شہری سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ شہر میں ڈینگی وائرس کی موجودگی میں مضر صحت پانی کی فروخت نیگلیریا اور کووڈ-19 سمیت مزید بیماریوں کا سبب بن رہی ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے کہا کہ آودہ پانی کی فروخت کی وجہ سے ڈینگی، نیگلیریا اور کووڈ-19 سمیت دوسری بیماریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور مضر صحت پانی کی فروخت سے ڈینگی، نیگلیریا اور کووڈ-19 کیخلاف کوششوں کو بھی سخت نقصان پہنچ رہا ہے، سی او او واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پانی مافیہ کو لگام ڈالنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ