– ( ) ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا ڈی ایم ڈی فنانس واٹر بورڈ سید عمران زیدی کے بہائی سید رضوان اقبال زیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس واٹر بورڈ سید عمران زیدی کے بہائی سید رضوان اقبال زیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کے گھڑی میں واٹر بورڈ کے تمام ملازمین سید عمران زیدی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سید عمران زیدی سمیت تمام سوگواران کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ