بر میں 37.334 ملین 37,334,122 روپے کی جگہ غلطی سے 3.7 ملیں تحریر ہوگیا ہے برائے کرم تصیح فرمالیں۔
شکریہ
کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کا سیلاب متاثرین کے لئے اہم اقدام
واٹر بورڈ افسران و ملازمین کی جانب سے سندھ بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان متاثرین کی بحالی کے لئے 37.334 ملین کی امداد
وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے سیلاب زدگان متاثرین کی مدد کے لیے 37.334 ملین کا پے آرڈر مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب زدگان متاثرین کی بحالی کے لیے قائم کیا گیا سندھ فلڈ ریلیف فنڈ میں 37.334 ملین کی رقم جمع کروادی، اس ضمن میں واٹر بورڈ کے ایک تا بائیس گریڈ تک تمام افسران و ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں سے کٹوتی کے ذریعے 37,334,122 روپے کا پے آرڈر نمبر 25971674 مورخہ 06.09.2022 کو وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر سید وقار مہدی کے حوالے کردیا، اس موقعے پر مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی نے وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت تمام افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ