کراچی:- ( ) چہلم شہدائے کربلا انتظامات کے سلسلے میں واٹر بورڈ افسران کو احکامات جاری
چہلم شہدائے کربلا سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کیے جائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی کی سخت ہدایات
مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی تمام شکایات کے خاتمے کے لیے ھنگامی اقدامات کیے جائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی نے چہلم شہدائے کربلا کے انتظامات کے سلسلے میں واٹر بورڈ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کیے جائیں اور مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھیں جائیں تاکہ شہریوں اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے جبکہ ضلعی انتظامیہ، میونسپل ایڈمنسٹریشن سمیت تمام متعلقہ اداروں، شیعا علماء کرام اور جعفری الائنس کے مرکزی رہنماؤں سے کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقعے پر وہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کے لیے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اور مساجد، امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر مطلوبہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام چیف انجینئرز اور سپڑیڈینٹ انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ چہلم شہدائے کربلا سے قبل تمام امام بارگاہون، مجالس گاؤں اور جلوس کے راستوں کی نشاندہی کے لیے اپنے اپنے علاقوں کا معائنہ کریں جبکہ تمام ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے ماتحت عملے سمیت جیٹنگ اور سکشن مشینوں کے ساتھ ھاء الرٹ رہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا جاسکے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر بورڈ عملہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔