کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کے مرکزی دفتر میں جشن آزادی کے پر مسرت موقعے پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کا یومِ آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد
آزادی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے اسے بھرپور انداز میں منانا چاہیئے۔ وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کا مرکزی تقریب سے خطاب
تفصیلات کے مطابق وطنِ عزیز پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد واٹر بورڈ کے مرکزی ایم ڈی سیکریٹریٹ نائنتھ میل کارساز میں کیا گیا، مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم تھے، مرکزی تقریب کا آغاز حافظ افتخار مدنی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، جس کے بعد محمد بابر مغل نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول صلم پیش کی، تقریب کا باقاعدہ آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا جبکہ پرچم کشائی کے بعد ملکی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے خطاب کرتے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس لئے اسے بھرپور انداز میں منانا چاہیئے کیونکہ اللہ پاک نے ہماری پیارے ملک پاکستان کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، انکا کہنا تھا 14 اگست ہماری دنوں میں سب سے اہم ترین دن ہے اور وطنِ عزیز پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے اس لئے وطنِ عزیز پاکستان کا تحفظ کرنا ہم سب کا فرض ہے، اور لاکھوں شہداء کی قربانی کے بعد ملنے والی آزادی کی حفاظت کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی سالمیت کے لئے آئندہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اپنے پیارے ملک کی حفاظت اور اس کی خدمت میں ہم دن رات مصروف رہیں گے، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ واٹر بورڈ کے افسران و ملازمین کا شہر کی ترقی اور شہریوں کی خدمات میں اہم کردار ہے جبکہ واٹر بورڈ تمام شہریوں کو بلا تفریق مذہب، قوم، ذات اور نسل کے فراہمی و نکاسی آب کی تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے حالیہ بارشوں اور محرم الحرام کے دوران بہترین کارکردگی پر واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین شہر کی خدمات خصوصاً ملک کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہینگے، جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام، انجینئر و آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سی۔بی۔ای سمیت مزدور رہنماؤں اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے پاکستان ذندہ باد کے زوردار نعرے لگائے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ