کراچی:- ( ) واٹر بورڈ کا ناہندگاں کے خلاف فوری طور کاروائی کا فیصلہ
سرکاری، غیر سرکاری، تجارتی اور رہائشی ناہندگاں کے خلاف سخت کارروائی کرکے ان کے کنیکشن فوری طور کاٹے جائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی کی سخت ہدایت
تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد رفیق قریشی کی زیر صدارت آر-آر-جی ڈپارٹمنٹ واٹر بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ہؤا، اجلاس کے دوران افسران کو خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی نے کہا کہ واٹر بورڈ کے ناہندگاں کے خلاف فوری طور کاروائی کرتے ہوئے انکو نوٹس جاری کیے جائیں، ادائیگیاں نہ کرنے والے سرکاری، غیر سرکاری، تجارتی اور رہائشی ناہندگاں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے انکے پانی اور سیوریج کے کنیکشن فوری طور پر کاٹے جائیں، اس سلسلے میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے متعلقہ سپرینٹنڈنٹ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آر آر جی ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ سے مکمل تعاون کریں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ واٹر بورڈ کے تمام ملازمین اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں تاکہ واٹر بورڈ کی ریکوری میں بہتری آسکے، انکا مزید کہنا تھا واٹر بورڈ کے مزدور میرے لئے سب کچھ ہیں، اس سلسلے میں حاضر سروس ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن وقت پر ادا کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، اجلاس کے موقع پر ڈی ایم ڈی آر آر جی محمد ثاقب، اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم کرمانی، اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی الاھی بخش بھٹو اور آر آر جی ڈپارٹمنٹ کے تمام ڈائریکٹرز شریک تھے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڊ