کراچی:- ( ) شہر میں بارشوں کے موقعے پر واٹر بورڈ متحرک
واٹر بورڈ کی 42 سکشن، 42 جیٹنگ مشینیں اور دو ڈی واٹرنگ پمپس شہر کے مختلف علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی میں مصروف ہے۔ واٹر بورڈ حکام
بارشوں سے قبل ہی تمام اہم شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس، سکشن، جینٹنگ، راڈنگ ،سیور کلینگ سمیت تمام مشینری پہنچا دی گئی تھی۔ ڈی ایم ڈی واٹر بورڈ محمد ایوب شیخ
برساتی پانی کی نکاسی کے تمام اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ وائس چیئرمین واٹر بورڈ کی سخت ہدایت
بارش پڑنے تک واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔ سید نجمی عالم
تفصیلات کے مطابق شہر میں مون سون بارشوں پڑنے پر واٹر بورڈ متحرک ہوگیا، وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر بورڈ عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی میں مصروف ہے، ایگزیکٹیو انجینئر ورکشاپ سید مظہر حسین کے مطابق واٹر بورڈ کی 42 سیکشن، 42 جیٹنگ مشینیں اور دو ڈی واٹرنگ پمپس شہر کے مختلف علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی میں مصروف ہے، اس ضمن میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز واٹر بورڈ محمد ایوب شیخ کا کہنا تھا کہ بارشوں سے قبل ہی تمام اہم شاہراہوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس، سکشن، جینٹنگ، راڈنگ ،سیور کلینگ سمیت تمام مشینری پہنچا دی تھی، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی کے تمام اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے، انکا کہنا تھا کہ بارش پڑنے تک واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے، انہوں نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ سپرنٹینڈنٹ اور ایگزیکٹیو انجینئرز کی کارکردگی کی نگرانی کریں کیونکہ کے اس عمل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ فراہمی ونکاسی آب کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی عدم فراہمی کی صورت میں جنریٹرز کی مدد سے رواں رکھا جائے، اور واٹر بورڈ کے کنڈیوٹ، نہرو سمیت دیگر تنصیبات کی کڑی نگرانی کی جائے، انکا کہنا تھا کہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے، وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر بورڈ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
جاری کردہ:-۔عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ