کراچی:- ( ) ہائیڈرنٹس سیل واٹر بورڈ نے شہر کے دو مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کو فوری مدد فراہم کرکے زیادہ نقصان سے بچا دیا۔
جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹور چیز کے اطراف میں آتشزدگی کے آپریشن کے دوران اب تک 10 لاکھ گیلن سے زائد پانی بلامعاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ
تفصیلات کے مطابق چار روز قبل جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹور چیز کے اطراف اور گریس گارمنٹس فیکٹری مرتضی چورنگی لانڈھی میں لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹر بورڈ نے وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مختلف ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے، ان ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انچارج ہائیڈرنٹ سیل اور فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل نے نیپا، سخی حسن، لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کرکے ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرکے فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر آگ بجھانے میں مصروف فائر بریگیڈ حکام کو متعدد ٹینکروں کے ذریعے مفت پانی فراہم کرکے زیادہ نقصان سے بچا دیا، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل دیگر افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے اور فائر بریگیڈ حکام کو پانی کی فراہمی کے جاری آپریشن کی خود نگرانی کر رہے تھے، اس موقعے پر فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل واٹر بورڈ شہباز بشیر کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے چار مختلف ہائیڈرنٹس پر گزشتہ 4 روز سے ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ حکام کو اب تک 10 لاکھ گیلن سے زائد پانی بلامعاوضہ فراہم کیا گیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ فریدہ سلام کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ عملہ ٹینکرز سمیت آتشزدگی کے مقام پر 24 گھنٹے موجود تھا جبکہ آگ پر قابو پائے جانے تک فائر بریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی مسلسل جاری تھی، اس دوران واٹر بورڈ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہی، انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی ہدایات پر واٹر بورڈ عملہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیکر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ