کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ کی ہدایات پر واٹر بورڈ انتظامیہ نے پانی چوروں کا گہرا مزید تنگ کردیا۔
منگھوپیر گرم چشمہ اور پختون آباد میں غیر قانونی ہائیڈرئنٹس خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ملزم شیریں خان سمیت 5 ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ، ٹاسک فورس کے سربراہ و وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ اور چیف سیکورٹی آفیسر واٹر بورڈ نے مشترکہ کاروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ منگھوپیر گرم چشمہ اور پختون آباد میں غیر قانونی ہائیڈرئنٹس خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کر دیے، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹس چلانے والے 5 افراد کہ خلاف تین ایف آئی آر منگھوپیر تھانے میں درج کروادی گئیں ہیں، ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم شیریں خان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا، باقی نامزد ملزمان ماما پرویز، فاروق، میانداد ولد عبدالمنان، جمشید مسعود پختون آباد والا کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، اس موقعے پر وزیر بلدیات سندھ، وائس چیئرمین واٹر بورڈ، اور ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے انکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ