کراچی:- ( ) وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
رمضان المبارک میں شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام مزید بھتر بنانے کے لئے مزید موثر اقدامات کیے جائیں۔ وائس چیئرمین واٹر بورڈ
تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی زیر صدارت چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان، چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، چیف انجینئر واٹر حنیف بلوچ، اسٹاف آفیسر ٹو وائس چیئرمین ندیم کرمانی، پرسنل سیکرٹری آغا سعید سمیت تمام سپرینٹنڈنٹ اور ایگزیکٹیو انجینئرز شریک ہوئے، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام چیف انجینئرز، سپرینٹنڈنٹ اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام مزید بھتر بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں، اجلاس کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے موقع پر ہر جمع کو چیئرمین سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی منعقدہ ہوگا جس میں تمام چیف انجینئرز اور سپرینٹنڈنٹ انجینیئرز اپنی شرکت یقینی بنائیں، انہوں نے چیف انجینئر واٹر اور چیف انجینئر بلک کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر جمعرات کو تمام سپرینٹنڈنٹ اور ایگزیکٹیو انجینئرز کے ساتھ میٹینگ رکھی جائے تاکہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائلِ کے فوری حل کے لیے جامع پالیسی مرتب کی جائے، اس موقعے پر وائس چیئرمین واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر بورڈ عملہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ