کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ کا گارڈن میں نادہندگان بلڈرز کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ کی ٹیم نے گارڈن میں نادہندگان بلڈرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے، واضح رہے کہ نادہندگان بلڈرز نے این۔او۔سی کی مد میں 25 پچیس فیصد کا چالان جمع کرواکر غیر قانونی طور پر کنیکشن لگا دیے تھے، جبکہ 75 پچھتر فیصد رقم کے نادہندگان ہیں، وہ تمام غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے موٹرز اور پائپ ضبط کر لیے گئے ہیں، اس موقعے پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نادہندگان اور شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے انکو قانون کی گرفت میں لاکر انکے غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جائیں، دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ نادہندگان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انکا مزید کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف کاروائی مزید تیز جائے گی۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ