کراچی:- ( ) ایم ڈی واٹر بورڈ کا یومِ پاکستان کے موقعے پر پوری قوم کو مبارکباد
یوم پاکستان پر افواج پاکستان کے جذبہ کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں. ایم ڈی واٹر بورڈ
پاکستان کی دفاع اور سالمیت کیلے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن ہمارے لئے باعث فخر ہے، وطن عزیز پاکستان لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے اور اسکا تحفظ کرنا ہم سب کا فرض ہے، پاکستان حاصل کرنے کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان اور تمام سیکیورٹی فورسز وطن عزیز پاکستان کے دفاع میں شب و روز مصروف عمل ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہے جس کو دنیا کی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کر سکتی، آج بھی افواج پاکستان دشمنوں کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے پر عزم ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے مزید کہا کہ یوم پاکستان پر ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع و سالمیت کے لئے آئندہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ
“happy resolution day” Pakistan TujheY Salaam …!!
ایک ملک اس کے آئین کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے اور اسی لیے یوم پاکستان ہم میں سے ہر ایک کے لیے ایک اہم دن ہے۔ اس موقع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
یوم پاکستان کے موقع پر میں سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئیے اپنے ملک کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ اپنے آئین پر عمل کرنے کا وعدہ کریں۔