کرکراچی( ) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے واٹر کارپوریشن کی اہم تنصیبات این ای کے ٹو، این ای کے تھری پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ اور این ای کے اولڈ پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرکے تنصیبات کا معائنہ کیا اور پانی کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان چیف انجینئر ای اینڈ ایم انتخاب احمد راجپوت چیف انجینئر بلک سکندر زرداری چیف انجینئر ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو سمیت دیگر اعلیٰ حکام انکے ہمراہ تھے دورے کے دوران چیف انجینئرز نے سی ای او واٹر کارپوریشن کو واٹر ٹرانسمیشن سسٹم بلک پمپنگ اسٹیشنز فلٹر پلانٹس اور آبی ذخائر کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی دورے کے موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے تمام افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو تمام بلک پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی کو مکمل یقینی بنایا جائے اور شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے سسٹم میں موجود پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں شہر میں پانی کی شکایتوں کا فوری طور ازالہ کیا جائے اور شہر میں پانی کی کمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اس کے علاؤہ پانی کی لائنوں میں موجود لیکیجز کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے اور پانی کی لائنوں کی مکمل صفائی کی جائے انکا مزید کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی میں غفلت کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا واٹر کارپوریشن کی نئی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن شہر میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری کیلئے واٹر کارپوریشن کی تمام اہم تنصیبات کا معائنہ کرکے پانی کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں جبکہ دورے کا بنیادی مقصد شہر میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری لانا ہے