کراچی:- ( ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے منگوپیر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف بڑا آپریشن کرکے ہائیڈرنٹ مسمار کردیا۔
کاروائی کے دوران ہیوی مشینری، پمپس، جنریٹرز اور سیکڑوں فٹ پائپ قبضہ میں لے لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کرائے جائینگے۔ انچارج اینٹی تھیفٹ سیل عبدالواحد شیخ
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے منگوپیر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف بڑا آپریشن کرکے ہائیڈرنٹ مسمار کردیا، آپریشن اینٹی تھیفٹ سیل انچارج واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ کی سربراہی میں ہؤا، آپریشن کرتے ہوئے 4 انچ کے 3 کنکشنز منقطع کردیئے، جہاں ملزمان نے واٹر بورڈ کی 66 انچ پانی کی لائن سے غیر قانونی کنکشنز کے ذریعے منگوپیر ڈسٹرکٹ ویسٹ کا پانی چوری کرکے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے ذریعے مختلف ایریاز میں فروخت کرتے تھے، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل عبدالواحد شیخ کا کہنا تھا کہ کاروائی کے دوران ہیوی مشینری، پمپس، جنریٹرز اور سیکڑوں فٹ پائپ قبضہ میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرائے جائینگے، اس موقعے پر وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے انچارج اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی چوروں کیخلاف آپریشن کا دائرہ شہر کے دیگر علاقوں تک وسیع کیا جائے اور شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور آپریشن بلا کسی امتیاز وتخصیص کیا جائے، دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کے خلاف پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ