کراچی:-( ) وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔کراچی واٹر بورڈ اور پولیس کے مشترکہ گرینڈ آپریشن میں نارتھ ایسٹ کراچی فلٹر پلانٹ کالونی میں واٹر بورڈ کی 20 ایکڑ سے زائد قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ خالی کروادیا گیا۔واٹر بورڈ کی ایک ایک انچ سرکاری اراضی کی حفاظت کی جائے اور اس ضمن میں پولیس سمیت دیگر اداروں سے مدد لی جائے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر بورڈ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، چیف سیکیورٹی آفیسر کراچی واٹر بورڈ اور پولیس کے مشترکہ گرینڈ آپریشن نارتھ ایسٹ فلٹر پلانٹ کالونی میں واٹر بورڈ کی 20 ایکڑ سے زائد قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ خالی کروا دیا گیا ہے، سپریڈنٹ انجینئر محمد ریاض، سپریڈنٹ انجینئر جمیل انصاری، ایگزیکٹیو انجینئر عمران عبداللہ کی قیادت میں واٹر بورڈ کے چیف سیکورٹی آفیسر (ریٹائرڈ) کرنل سید ضیاء زیدی، (ریٹائرڈ) میجر مجید، فوکل پرسن ریحان اقبال، ایگزیکٹیو انجینئر عرس لاکھو، ریزیڈینٹ انجینئر شکیل شیخ، ایس۔ایچ۔او ریاض بھٹو گلشن معمار، ایڈشنل انچارج شیر محمد، اور پولیس کی موجودگی جبکہ ڈی۔آئی۔جی ویسٹ اور ایس۔ایس۔پی ویسٹ کے بھرپور تعاون سے نارتھ ایسٹ کراچی فلٹر پلانٹ کالونی میں گرینڈ آپریشن کرکے واٹر بورڈ کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے چہاردیواری کی جاری تعمیر مسمار کردیں، ملزمان نے واٹر بورڈ کی اراضی پر غیر قانونی طور پر مکانات کی تعمیر کا آغاز کردیا تھا، اراضی کھود کر کمروں کی بنیادیں ڈال دی گئی تھیں جبکہ واٹر بورڈ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران چہاردیواری اور مکانات کی بنیادوں سمیت دیگر غیرقانونی تعمیرات کو مسمارکردیا گیا ہے، علاوہ ازیں ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے واٹر بورڈ کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت دیگر افسران وانجینئرز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ واٹر بورڈ کی اراضی کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں جب کہ کراچی واٹر بورڈ کی ایک ایک انچ سرکاری اراضی کی حفاظت کی جائے اس ضمن میں پولیس سمیت دیگر اداروں سے مدد لی جائے۔
جاری کردہ:- عبدالقادر شیخ
پبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ